Contact Us
Hii!
Point to read a Valuable content of famous writers!!!
This site is just for to promote new writers writings in the every corner of world for dear readers. Then if you are searching your favorite writer novels, books or pdf then leave a comment about your desired book then we will make ease through our site for your reading by uploading those one's.
If you are a writer and you want to publish your written content either it in English or Urdu, then contact us we will publish your contact on our site.
Asslam.o.Alikum!
ReplyDeletewelcome to all new writers.
نام تحسین اختر
ReplyDeleteشہر اٹک
صنف مضمون
عنوان
تشکیل پاکستان اور ہمارا کردار
ربِ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے کہ اس نے ہمیں ایک ایسا ملک دیا جو ہر لحاظ سے بہترین شمار کیا جاتا ہے۔چاہے وہ زرعی لحاظ سے ہو یا تعلیم یافتہ افراد کے لحاظ سے ۔
پاکستان کا مطلب کیا
لا اِلہ الا ﷲ
شاید اس لیے اس وطن پر رب کریم کی خاص رحمت ہے کہ رمضان المبارک کی ستائیس شب کو یہ وجود میں آیا ۔
بے پناہ قربانیاں دینے کے بعد اس پاک عرضِ وطن کی تشکیل ہوئی ۔آج کل اس گوشہ زمین کو کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس میں سب سے پہلا نام "کورونا" کا آتا ہے۔اس مہلک بیماری نے ہزاروں بلکہ لاکھوں گھروں کے چراغ اپنی لپیٹ میں لے لیے۔کروڑوں کی تعداد میں لوگ غربت و افلاس کا شکار ہوئے ۔
اس وبا کی روک تھام کےلیے سوچ و بچار تو جاری ہے اسی سلسلے میں مختلف اقسام کی ویکسین متعارف کروائی گئی ہیں لیکن ابھی تک مکمل طور پر اس بیماری سے چھٹکارا ممکن نہیں ۔
ایک اور دوسرا مسئلہ بےروزگاری ہے۔پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں لوگ ہر آئے دن اس لیے خودکشی کر لیتے ہیں کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے بھی اچھی نوکری حاصل نہیں کر پاتے ۔
ایک تیسرا مسئلہ جنسی زیادتی ہے۔ایک بےبس لڑکی رات کے کسی پہر اکیلے باہر نکلنے سے خوفزدہ ہوتی ہے کیونکہ اس کو معلوم ہے کہ حوس کے پجاری اس کی گھات لگائے بیٹھے ہیں ۔عورت تو عورت یہاں تک کہ ننھی کونپلیں بھی ان لوگوں کی پکڑ میں آ جاتی ہیں جنہوں نے ابھی تک چلنا بھی صحیح طرح سیکھا نہیں ہوتا۔
اسی طرح اس ملک کو بجلی کے بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے حالانکہ دریاؤں پر بند باندھ کر پن بجلی پیدا کی جا سکتی ہے اور اس ملکی بجلی کی کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے۔
ہمارا پاکستان وڈیرہ سسٹم، تعلیم کی کمی،گورنمنٹ ہسپتال اور ان میں ناقص نظام صحت اور ان جیسے کئی مسائل سے دوچار ہے۔
ان تمام مسائل کا حل صرف وزیر اعظم کے پاس نہیں بلکہ عوام عظیم کا بھی فرض ہے کہ وہ اس وطن عزیز کی ان مشکلات پر قابو پا کر ایک اچھا شہری اور بہترین پاکستانی ہونے کا ثبوت دے۔
Can you help me about of my columns
ReplyDelete