Poetry By Arwa Imran
نظم:
روتے رہنے میں بھی کمال ہے کیا؟
آنسوؤں میں تِرے جمال ہے کیا؟
مسکرانے میں پھر ملال ہے کیا؟
ٹوٹنا تو عروج کا ہے نشاں
غور سے دیکھ تو ہلال ہے کیا؟
تیرے جینے کی آس چھوڑنا تف
سوچ! یہ زندگی حلال ہے کیا؟
کیوں اسے خود میں پال رکھا ہے
رنج و غم کیوں ہے یہ ملال ہے کیا؟
تو پکار اس خدائے واحد کو
ہار مومن کی کوئی حال ہے کیا؟
توڑ یہ ضبط اروی حق کے لئے
دیکھ ظلمت کی پھر مجال ہے کیا؟
No comments