کبھی کبھی یونہی| از قلم امةالله بنت اخلاق
بسم اللہ الرحمن الرحیم
کبھی کبھی یونہی
از قلم امةالله بنت اخلاق
کبھی کبھی یونہی۔۔
ہنستے ہنستے کھو جانا
روتے روتے ہنس دینا۔۔۔
چلتے چلتے رک جانا۔۔
بھٹکے ہوئے کو رستہ دکھانا
کبھی خود ہی بھٹک جانا
چپ رہتے رہتے تھک جانا
بولتے بولتے چپ ہو جانا
قابل نفرت سے بھی پیار کرنا
کبھی خود سے بھی اکتا جانا
کبھی کبھی یونہی۔۔۔
لکھتے لکھتے رک جانا۔۔
****************
Bht khoob
ReplyDelete