غفلت ازقلم عاشی کھوکھر
غفلت
ازقلم۔ عاشی کھوکھر سیالکوٹ
ہے ساری خدائی غفلت میں پڑی
یاد بھی خدا کو کرتی نہیں
پانچ بار مؤذن اذان ہے دیتا
کان ہمیں ہیں جس نے دیے
بس اُسی کی ہم سُنتے نہیں
ہے وہ مالک ارض و سماں کا
رازق خالق انس و جناں کا
ہلا کے زمین اس نے اپنا پتہ دیا
اے غافل کن کاموں نے تجھے تھکا دیا
غفلتوں سے رب نے ہے بیدار کیا
دیکھ قرآن میں ہیں رب کے احکام کیا
بہت کرتے ہیں گناہ تیری رحمت کے سہارے
کریں کوشش ہو جائیں مرنے سے پہلے اُسے پیارے
اُٹھو غفلت سے منا لو اپنے رب کو
جو پالتا ہے مجھے تمہیں ہم سب کو
واسطہ تجھے مولا سیدہ زاہرہؓ کی چادر کا
بخش دے ہے سوال تیرے حبیبﷺ کی امت کا
آمیییین
No comments