Poetry dostun k nam by Memoona Malik
عنوان۔نظم
نام:میمونہ ملک
جب کہیں پیار کانام آئے گا
مجھے وہ یاد آئیں گی
خوشیاں آئیں یا غم آئیں
مجھے وہ یاد آئیں گی
کوئی پوچھے کہ کیا چاہئیے
زبان پر بس انہیں کا نام آتا ہے
مجھے بہنوں سی لگتی ہیں
بہت شفاف دل کی ہیں
بہت معصوم لگتی ہیں
بہت خوش کُن طبیعت کی
بہت نٹ کھٹ سی لگتی ہیں
شروع شروع میں بہت ہی عام لگتی تھی
مگر اب وقت جو گزرا
بہت ہی خاص لگتی ہیں
بہت پیاری سی گڑیا ہیں
بہت چاہت ہے ہم سب میں
شرارتیں،مستیاں بے لوث محبتیں
یہی فطرت ہے ہم سب کی
مِشّی،خدیجہ اور مریم نام ہیں ان کے
انہی ناموں کے مثل بہت پیاری سی لگتی ہیں
خدا ایسے ہی رکھے تاعمر ہماری اس محبت کو
زندگی ان کے سنگ بہت پر کیف لگتی ہے۔
x
No comments