Shajer sayadar father's day best poetry written by Dr.Nayab Hashmi
شجر سایہ دار
( میرے قابل احترام پیارے پپّا کے لیے )
ڈاکٹر نایاب ہاشمی
شجر سایہ دار جب ہمارے سر پہ ہوتا ہے
موسموں کی سختیوں کا ڈر نہیں ہوتا ہے
زندگی کی تلخیوں کو جھیل جاتے ہیں وہ
اولاد کے لیے بہت رحم ان کے دل میں ہوتا ہے
برسات ہو سردی ہو یا جب لگےسخت گرمی
سیلاب آئے طوفاں آئے یا چلے آندھی بھی
کسی مشکل سے نہیں گھبراتے ہیں وہ
راہ منزل کی طرف چلتے جاتے ہیں وہ
کمانے کے لئے روز ہی نکل جاتے ہیں وہ
سر شام ہی پھر گھر واپس آتے ہیں وہ
اپنی اولاد کی بے رخی کے باوجود
مستقبل کی فکر میں گُھلے جاتے ہیں وه
اللہ سلامت رکھے ہمارے اس شجر کو
صحت و سلامتی دے اس پیارے شجر کو
نایاب کی بس یہی دعا ہے! رب کریم سے
خوشیوں بھری زندگی دے ہمارے اس شجر کو
No comments