Sach muhabat urdu Mukalma written by Iqra Ansar

Another best writing video of Iqra Ansar on Jazira e adab Youtube channel... Click to watch✌️



 ازقلم :اقراء عنصر

عنوان :سچی محبت 


سنو کیا ہوا ہے؟ 

کچھ بھی نہیں ہوا ۔

پھر اداس کیوں ہو؟

نہیں تو میں تو اداس نہیں ۔

تمہاری آنکھیں بتا رہی ہیں کہ تم اداس ہو تمہارا لہجہ بتا رہا ہے کہ کچھ تو ہوا ہے ۔

بتاؤ نا کیا ہوا ہے؟

ارے نہیں سچ میں کچھ بھی نہیں ہوا میں تو بس ویسے ہی خاموش ہوں۔

نہیں کوئی تو وجہ ہوگی تمہاری خاموشی کی۔

بتاؤ مجھے کیا ہوا ہے؟

کیا پھر سے لڑائی ہوئی ہے؟ جس کی وجہ سے تم اداس ہو؟

اک بات کہوں!

اسے چھوڑ دو ۔یہ روز روز کی لڑائی روز روز کی ناراضگی کچھ دن کی بات ہے تم ٹھیک ہو جاؤ گی کوئی کسی کے لیے نہیں مرتا ۔تو تم کیوں اس کی یاد میں پاگل ہوۓ جارہی ہو۔

یہ لوگوں کی محبت پانی کے بلبلے جیسی ہے جو زیادہ دیر نہیں رہتی ۔

اور اس پانی کے بلبلے کی محبت میں تم ناجانے کس کس کو بھول بیٹھو اس دنیاوی محبت میں شیطان انسان کو اس قدر اندھا کردیتا ہے کہ وہ تو اپنے رب کو بھی بھول بیٹھتا ہے۔

تو تم کیوں ایسی محبت کے پیچھے بھاگ رہی ہو جو تمہیں تمہارے رب سے بھی دور کردے؟ 

دلی سکون چاہتی ہو تو اللہ سے محبت کرو اللہ سے محبت آب حیات ہے، کبھی نا ختم ہونے والی محبت ۔

بعض دفعہ کسی نامحرم سے محبت ہوجاتی ہے ہاں اللہ بھی کروا دیتا ہے لیکن اس کی اپنی مصلحتیں ہوتی ہیں کبھی یہ محبت ایک سزا بن کر نازل ہوجاتی ہے ہماری کسی غلطی یا غرور کا نتیجہ لیکن بعض دفعہ ہمیں یہ محبت کچھ سکھانے کے لیے ڈالی جاتی ہے اور آخر میں جو ہمیں ملتا ہے وہ ہے اللہ کی محبت ۔میں سمجھتی تھی کہ اللہ نا محرم کی محبت دل میں نہیں ڈالتا لیکن پھر مجھے معلوم ہوا کہ اللہ واقعی نامحرم کی محبت دل میں ڈالتا ہے ہمارے غرور تکبر کو ختم کرنے کے لیے اور ناجانے کسی اور مصلحت کے تحت اس محبت کے سارے قصے میں انسان بہت کچھ سیکھ جاتا ہے اور سب سے بڑی بات کہ انسان اللہ کے قریب ہوجاتا ہے اسے پہچاننے لگتا ہے اسے چاہنے لگتا ہے ہاں یہ سچ ہے بعض دفعہ محبت ہمارے کسی گناہ کی سزا بھی ہوتی ہے ۔

مجھے یقین ہے کہ تم میری باتوں کو سمجھو گی اور اس کی یاد میں رونے کی بجائے اپنے اللہ کا شکر ادا کرو گی کہ اس نے اس جھوٹی محبت کے ذریعے ہی اپنی سچی محبت کا راستہ دکھا دیا ۔تم اپنے رب سے سچی محبت کرو گی تو یہ روز کے آنسو بہانے کی بجائے تم دلی سکون محسوس کرو گی۔اور میں دعا کروں گی کہ اللہ تعالیٰ تمہیں اپنی محبت کے رنگ میں رنگ دے  ۔ان شاء اللہ

جب دل اللہ کی محبت سے بھر جاتا ہے تو دنیا کی محبت اسے متاثر نہیں کرتی ۔


ختم شد

No comments