محبت ایک لازوال جذبہ از قلم ڈاکٹر زونیرا جاوید
محبت ایک لازوال جذبہ
ڈاکٹر زونیرا جاوید
محبت ایک لازوال جذبہ ہے جو تاحیات قائم و دائم رہتا ہے. یہ انسان کے بس سے باہر ہوتا ہے کہ یہ جذبہ خود کسی کے دل میں ڈالا جائے بلکہ یہ تو خود بخود انسان کے دل میں جنم لیتا اور پروان چڑھتا ہے جسے خود غرضی کی بجائے دوستی کا پانی دیکر اگایا جاتا ہے اور شک کے بجائے یقین کا تناور درخت کھڑا کیا جاتا ہے.
محبت ایک ایسا پاکیزہ احساس ہے جو مرتے دم تک زندہ رہتا ہے. ہر عاشق اپنے محبوب کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھتا ہے اور خداۓ بزرگ و برتر سے اسکی لمبی عمر کے لیے دعا گو ہوتا ہے. ایک دل دوسرے کو پانے کے لیے اسطرح بے قرار رہتا ہے کہ جیسے اسی کا حصہ ٹوٹ کر دوسرا دل بنا ہو یا شاید ایک ہی دل کے دو ٹکڑے کردیۓگۓہوں
**************
No comments