Kaash by Tayyaba Shah
"کاش"
رنگ ساون کا ڈھل گیا ہوتا
کاش تو مجھ کو مل گیا ہوتا
زندگی کو زندگی بنا لیتے
ہر خواہش کا صلہ مل گیا ہوتا
کاش تو مجھ کو مل گیا ہوتا
ہر رنگ کو حقیقت بنا لیتی
تجھ کو ہمیشہ کے لیے سنبھال لیتی
دل کی دیواروں میں تجھے چنوا لیتی
میری قسمت کا چکر پھر گیا ہوتا
کاش تو مجھ کو مل گیا ہوتا
زخموں کی آہ کو پی لوں گی
لبوں کی بھینچ کو سی لوں گی
دل کے درد کو بھی جی لوں گی
ہر خشک پتہ کھل گیا ہوتا
کاش تو مجھ کو مل گیا ہوتا
طیبہ شاہ
************
No comments