Twaif by Ayesha Ali
!!! طوائف!!!
کالی گھٹائیں
گہری کھائیاں
بادل نہ بارش
جگنو نہ سویرا
کالی رات
گھپ اندھیرا
روپ نہ دھوپ
رنگ نہ روپ
سایہ نہ شجر
کھٹن سفر
گہری خاموشی
گھنگروں کا شور
رنگین راتیں
خاموش سسکیاں
بلند قہقے
خاموش آہیں
حالی کشکول
نقدی ختم
گیت سنگیت
ناچتی گڑیاں
مٹتے عکس
التجائیں آنکھیں
حسین چہرے
مکروہ اعمال
کہتے ہو مومن
مردہ ہے ضمیر
پھولوں کی سیج
سوکھی چمبیلی
بنجر حویلی
بسے پردیسی
وقت رخصت
گیلی آنکھیں
عکس رخصت
میلی روح
بستے خواب
دفنائے خواب
ادھوری زندگی
ادھوری کہانی
لکھے تحریریں
احتتام جھوٹا
گمنام زندگی
راکھ زندگی
مسافر ہوں
راہ ہجر کی
میرا قصور ہے
میں ہوں طوائف
✍️ عائشہ علی
No comments