Lafzun ki Duniya by Dr. Nayab Hashmi
عنوان - لفظوں کی دنیا
شاعرہ - ڈاکٹر نایاب ہاشمی
لفظوں کی دنیا ہوتی ہے
ہر لفظ کے معنی ہوتے ہے
کچھ سچے اُجلے چمکتے موتی
کچھ دل میں کانٹے چبھوتے ہیں
کچھ ابرِ باراں کی صورت
دل میں خوشی پروتے ہیں
کچھ آنسوؤں کی لڑی پرو کر
یہ نین کٹوریں بھگوتے ہیں
کچھ لفظ تیر چلاتے ہیں
کچھ سینہ چیر کے جاتے ہیں
کچھ لفظ میں چیخیں ہوتی ہیں
کچھ طوفاں بھی برپا کرتے ہیں
کچھ لفظ محبت کی ٹھنڈک
کچھ لفظ آتش ہوتے ہیں
کچھ زیست چراغاں کرتے ہیں
کچھ من میں اندھیرا کرتے ہیں
کچھ لفظ ہیں صدائے حق
کچھ قوت ِباطل ہوتے ہیں
کچھ لفظ وحی کی صورت
قلب میں میرے اترتے ہیں
کچھ لفظ خواب بنتے ہیں
آنکھوں میں سپنے سموتے ہیں
کچھ قلبِ سکون کا باعث
کچھ بے چین دل کو کرتے ہیں
کچھ ہوتے ہیں تسلی بخش
کامیابی کی معراج چڑھتے ہیں
کچھ ناکامی کی اندھی کھائی میں
حضرتِ انسان کو ڈبوتے ہیں
کچھ لفظ ہیں قوس و قزح
ہمیں زندگی بخشتے ہیں
کچھ لفظ منافق ہوتے ہیں
بے موت ہی مار دیتے ہیں
کچھ لفظ اوس کی صورت
دل کی زمیں بھگوتے ہیں
نایاب نہ ہونا اسیر ان کے
زندگی جو تہہ بالا کرتے ہیں
👍♥️
ReplyDelete