میرے مولیٰ شاعرہ - ڈاکٹر نایاب ہاشمی
عنوان - میرے مولیٰ
شاعرہ - ڈاکٹر نایاب ہاشمی
مجھے اب بلا لے گھر اپنے مولیٰ
سجدے کروں میں دعائیں کروں میں
حطیم میں جب جب قدم رکھوں میں
فرطِ جذبات سے رو رو پڑوں میں
تیرے حجر اسود کو بوسہ جو دوں تو
گناہوں سے مغسول ہونے لگوں میں
ملتزم کو جب بھی پکڑنے لگوں تو
خوف الٰہی سے مغلوب ہونے لگوں میں
تمنا ہے دل میں زیارت کروں میں
تیرے گھر کے اندر قدم بھی رکھوں میں
سجدے سے سر نہ اٹھائے تب نایاب
چمٹ کر حرم سے جو ملنے لگوں میں
No comments