an amazing urdu column written by Ayesha Ali


 کھبی کھبار ہم کسی رشتے کو بچانے کے لئے ہر حد پار کر لیتے ہے لیکن جہاں پہ آپ کو لگے کہ وہ رشتہ آپ سے بیزار ہونے لگا ہے تو خاموشی سے کنارہ کر لے مشکل ہوتا ہے اس رشتے کے بغیر رہنا مگر ناممکن نہیں، کیونکہ انسان کی اپنی بھی کوئی عزت ہوتی ہے۔ خود کو اتنا نہ گرائے کسے کے لئے جس نے آپ کا ہونا ہوگا وہ لوٹ کر آپ کے پاس ضرور آئے گا ورنہ نہیں، جس کو آپ کا احساس نہیں ان کے لئے خود کو برباد کرنے کے بجائے اپنے زندگی میں آگے بڑھنا چاہیے،یہی زندگی کا اصول ہے کہ آپ کس کے لئے کتنا ہی کیوں نہ کریں بدلے میں سوائے دکھ کے اور کچھ نہیں ملے گا،  اپنے لئے روئے اپنے لئے ہنسے اپنے لئے جیے کسی دوسرے کو آپ کے دکھ درد کی پرواہ نہیں ہوتی، کیونکہ وہ اپ کے درد دکھ کو نہیں سمجھ سکتا اور نہ آپ کے درد کی شدت کا اندازہ لگا سکتا ہے اس لئے اپنے غم اپنے درد اپنے آپ تک ہی محدود رکھنے چاہیے کیونکہ آپ اپنی ہی اہمیت دوسروں کے نظر میں کم کرئیں گے یہ دکھ کے لاوے ہمیشہ اکیلے ہی جھیلنے پڑتے ہیں کوئی بھی اس میں آپ کا ساتھ نہیں دیتا سوائے اللّٰہ کے بس اللّٰہ کو اپنا ہم راز بنائیں، اپنا دل اتنا مضبوط کرلیں کہ کسی کو پتہ نہ چلے کہ آپ کے اندر کون سا طوفان برپا ہے اپنی امیدیں کسی کو نہ بتائیں آپ کانچ کا دل لے کے چلیں گے تو لوگ آپ کی پرواہ نہیں کرینگے۔

عائشہ علی


No comments