a short story Raqsy Bismil written by Piya Sehar

 رقص بسمل

ہم تینوں آپس میں بہت خوش تھے۔  ہماری دوستی بہت گہری تھی۔ اتنی گہری کہ ہمیں کوئی غم توڑ پاتا نا ہی کوئی تکلیف بکھیر پاتی تھی۔ایک دن اچانک تم ہماری زندگی میں چلے آئے.

تم نے بہت مان سے پیار کی میٹھی اور کند چھری سےہمارے ٹکڑے کئے،الگ الگ،جدا جدا کر کے ہماری رگوں میں اپنی محبت کا زہر بھرا۔  پھر تم یہ جااور وہ جا۔جس کے نتیجے میں آج بھی ہماری روحوں میں رقص بسمل جاری ہے آج بھی میں،میرا دل اور میری تنہائی حیرت زدہ پتھرائے ہوئے وجود کے ساتھ تمہاری راہ تک رہے ہیں شاید تم  پھر سےلوٹ آؤ ،ہمارے لئے نہیں اس رقص بسمل کا مزہ لینے کے لئے،جس کو تم ہمارے وجود میں برپا کر گئے ہو۔

پیا سحر 

گجرات

No comments