Covid and Muslims column in urdu written by Swaira Arif Mughal
نام : سویرا عارف مغل
آج اگر ہم اس بیماری سے دوچار ہیں تو اس کی یہ واضح وجوہات ہیں کہ آپس میں نااتفاقی
آپس میں نفرتوں کا بغض رکھنا۔
ایک دوسرے کی شکل بھی نا دیکھنا گوارا کرنا
غیبت کرنا ۔
اگر کوئی امیر ہے تو وہ غریب کو ایک آنکھ نہیں پسند کرتا
سچ تو یہ ہے کہ آج غیر مسلم کیا
مسلمان ہی مسلمان کا دشمن بنا بیٹھا ہے۔
ایک دوسرے کو برداشت نا کرنا ۔
تو ایسی صورت حال میں اللّہ بہت سخت ناراض ہوتا ہے اپنے بندوں سے کیونکہ وہ چاہتا ہے کہ انسان ہی انسان سے محبت کرے اللّہ کو ایسے انسان سے کبھی محبت نہیں ہوتی جو ایک کے لیے راستے ہموار کرنے کی بجائے اس کی راہ میں رکاوٹیں ڈالے !
اور ہر طرف آج نفسا نفسی کا دور ہے!
کوئی کسی کو ایک پل کے لیے برداشت نہیں کرتا ۔
سب ہی بس اپنا سوچتے ہیں آج کل
سب کو اپنی پڑی رہتی کوئی سڑک پر پڑا ہوا
مر رہا ہے تو اس کو مرنے دیں گے!
کسی کا ایکسیڈنٹ ہو جائے تو سب تماشا دیکھیں گے
بلکہ ویڈیو بنانا ادھر ہی شروع کردیں گے!
لڑکیاں ہیں تو اچھی خاصی معزز گھرانے سے تعلق رکھنے والی
ٹک ٹاک جیسی آئی ہوئی بلا پر ویڈیوز بنا بنا کر اپلوڈ کریں گی!
مرد ہیں تو ان کو عورت میں ہی دنیا کی تمام برائیاں نظر آئیں گی!
عورت آج کی ڈوپٹا لینا نہیں چاہتی
اور مرد اپنی نظر جھکانا نہیں چاہتا
آج کل یہ سب ہورہا ہے!
اور اللّہ جن قوموں سے ناراض ہوتا ہے
ان پر وبائوں کی صورت میں عذاب نازل کرتا ہے !
اور جب عذاب آتا ہے تو اس میں ناصرف گہنگار بلکہ
معصوم لوگ بھی غرض کہ جس جس کا وقت جب لکھا ہے اس کو موت تو تب ہی آنی ہے لیکن یہ یاد رکھیں کہ عذاب سب پر ہی نازل ہوتا ہے!
اور دیکھا جائے تو ہر طرف بے ایمانی، لالچ ، رشوت کا دور ہے!
غریب کی سفارش تو کیا اس کو کوئی کہیں کھڑا بھی نہیں ہونے دیتا !
اللّہ سب کو اس وبا سے نجات دلائے کیونکہ کرونا ایک بہت موذی مرض ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہر حال میں اللّہ سے رحم کی ہی توقع رکھیں کیونکہ بندہ کتنا ہی گہنگار کیوں نا اللّہ معاف کردیتا ہے!
بندہ بندے کو معاف نہیں کرتا لیکن اللّہ اپنے بندے سے اتنی محبت کرتا ہے کہ اسے معاف کردیتا ہے
چاہے اس کے گناہ آسمان تک ہی کیوں نا ہو
سو بس اپنے رب سے رحم مانگیں اور بڑا رحمان ہے
وہ بڑا رحیم ہے ۔
وہ جب معاف کرنے پر آتا ہے تو کہتا ہے کہ میں اپنے بندے سے ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرتا ہوں
اے بندے تو مجھے چھوڑ کر مجھ سے رخ پھیر کر کہاں کا ہوا جاتا ہے؟
آجا اپنے مالک کے پاس جو کہ تیرا حقیقی مالک ہے !
یہاں تھوڑی سی دعا کرنا چاہوں گی!
یا اللہ ہم پر رحم فرما !
اے ہمارے رب تو ہی ہمارا مالک و مولا ہے
ہمارے گناہوں کو معاف فرما !
مولا درگزر فرما دے!
اس بیماری سے تمام جہاں کو نجات دلا بےشک تو بڑا قادر ہے !
اور جو مسلمان اس دنیا سے رخصت ہوچکے ان کی بخشش فرما آمین ثم آمین!
جزاک اللّہ
No comments