Hum ny dekha hai urdu poetry written by Dr. Nayab Hashmi



 عنوان - ہم نے دیکھا ہے 

ڈاکٹر نایاب ہاشمی 


پانی میں آگ لگتے ہم نے دیکھا ہے 

گرمی میں خون جمتے ہم نے دیکھا ہے 


رشتوں کے اس بھور میں ڈوبتے ابھرتے 

سرخ لہو کو سفید ہوتے ہم نے دیکھا ہے 


گھر سے اپنے بہنوں کو نکالتے بھائی 

غیرت کی دھجیاں اڑاتے ہم نے دیکھا ہے 


بھوکا سلا کے بوڑھی بیوہ ماں کو 

بیوی کے ساتھ خوشیاں مناتے ہم نے دیکھا ہے 


چلن دنیا کا بہت بدل چکا ہے نایاب 

شیطان کو قهقهے لگا تے ہم نے دیکھا ہے

1 comment: