urdu poetry on Father's Day written by Zareen Zahid



 سب سے حسین کردار ہے تیرا میری زندگی میں بابا

تو روز دھکے کھاتا ہے صرف میری خوشی کے لیے بابا


تجھ جیسا پیار اس زمانے میں کون کرتا ہے بھلا

اپنی جوانی لوٹا دی ہمیں خوشیاں دینے کے لیے بابا


مجھے تکلیف میں دیکھ کر راتوں کی نیند اڑ جاتی ہے تیری

میری بیٹی کو سکون مل جائے یہی ہوتی ہے لبوں پر دعا 

تیرے


میں کیا لکھوں تیری ذات کو تیرے احسانوں کو 

میرے لفظوں میں کہاں اتنا دم جو تیری عکاسی کر سکے بابا



از قلم : زریں فاطمہ

No comments