ایک لکھاری کا سب سے قیمتی اثاثہ اس کے الفاظ ہوتے ہیں" |بنت نواز
ایک لکھاری کا سب سے قیمتی اثاثہ اس کے الفاظ ہوتے ہیں" ___ پہلے اس بات کی سمجھ نہیں آتی تھی کہ بھلا الفاظ بھی اثاثہ؟ کیسے؟ مگر اب۔۔ اب تو مکمل سمجھ آ گئی اس بات کی کہ کیسے کسی انسان کے لئے اس کے الفاظ کافی ہو جاتے ہیں۔۔ کیسے کوئی اپنا ہر جذبہ اپنے الفاظ میں ڈال دیتا ہے۔۔۔ ہاں! یہ الفاظ کی ہیرا پھیر کا ہنر اور اس ہنر کی قدر صرف ایک لکھاری ہی سمجھ سکتا ہے! ہاں! میری یہ ڈائری مجھے میری ہر چیز سے عزیز ہے یہ میری سب سے اچھی دوست ہے اور ہاں! یہی تو ہے جس نے میرے ہر ٹوٹے پھوٹے لفظ کو اپنے اندر کسی ہیرے کی مانند سمو لیا۔۔۔ اور آج میرے وہی ٹوٹے پھوٹے الفاظ اپنے پڑھنے والے کو کچھ دیر کے لیے ہی سہی اپنی طرف مائل کرنے کا ہنر رکھتے ہیں! #الحمداللہ
(بنت نواز)
No comments