Khobsurat Ehsaas written by Zareen Zahid



 خوبصورت احساس

کتنا خوبصوت ہوتا ہے نا یہ سوچ کر کہ ہم امتی رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔اور ہم مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئے۔ہم کلمہ طیبہ پر ایمان رکھتے ہیں۔ہم قرآن مجید کو پڑھنے والے ہیں۔

دل تو تب باغ باغ ہوا جب پتہ چلا

کہ ایک صحابی رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلَّم نے جب سوال کیا کہ یارسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلَّم ہم کتنے خوش نصیب ہیں نا کہ ہم نے آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا ہوا ہے ہم آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کھاتے ہیں بیٹھتے ہیں۔

تو میرے پیارے آقا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا

"کہ خوش نصیب لوگ تو وہ ہوگے جو میرے بعد میرے امتی ہونگے۔جنہوں نے مجھے دیکھا نہ ہوگا پھر بھی وہ مجھ پر ایمان لائے گے۔جو اللّٰہ کو واحد مانے گے۔اور میرا دین پھیلائے گے۔"

سبحان اللّٰہ

الحمد اللّٰہ الحمد اللّٰہ !! مجھے فخر ہے کہ میں ان خوش نصیب لوگوں میں سے ہوں۔

ازقلم: زرین زاہد

No comments