Waqti dostiyan urdu Column written by Hira Ikhlaq


 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔

وقتی دوستیاں؟

از قلم حرا اخلاق

اگر لوگوں کو اپنی زندگی میں ہمیشہ شامل نہیں رکھنا ہوتا تو براہ کرم اپنا کٹھن وقت اچھا گزارنے کے کئے انہیں ذریعہ نہ بنائیں۔ اور اگر بنایا ہی ہے تو تاعمر کے لئے بنائیں۔ 

کسی کو اپنے دکھ میں شامل کیا ہے تو اسے اپنی خوشیوں میں شامل کرنا نہ بھول جانا۔ جس نے آپ کا تب ساتھ دیا جب آپ بکھرے ہوئے تھے تو اپنے اچھے وقت میں اسے چھوڑ کر اس کے لئے مشکل وقت کا سبب نہ بن جانا۔ اذیت ہے یار۔ دکھ

ہوتا ہے۔ 

اللہ پاک تو مرہم لگا ہی دیتے ہیں مگر آپ تو ان کے لئے وقتی اذیت کا باعث بن جاتے ہیں نا۔ خدارا یہ سمجھیں کہ۔۔ اپنی ذات کے سکون کے لئے کسی دوسرے کو دکھ دینا کبھی بھی آپ کے لئے سکون دہ نہیں ہو سکتا۔

No comments