Mann urdu poetry written by Sidra tul Muntaha


(ماں)



سارے زمانے کے سُکھ لے، پھر لفظ ماں لکھ

پھر سارے سُکھوں سے برتر ماں کا ہونا لکھ


پھر دُکھوں کی لائن  کھینچ انکی ترتیب بنا

تو فہرست اول پہ ماں کا بچھڑنا لکھ


پھر سارے سُکھوں کی ڈھيری لگا انکے دام بنا

جان سولی پہ رکھ کر بدلے ميں ماں کا ملنا لکھ


پھر ایک ایک کر کے خود سے سارے سُکھ اُدھيڑ

چھلنی وجود کے ساتھ ماں کی ياد ميں جلنا لکھ


پھر سارے لفظوں کا گلا گھونٹ

چپ سادے اپنی ذات کا اُجڑنا لکھ

ازقلم سدرہ منتہا

No comments