Jany waly? Urdu Column written by Hira Ikhlaq


 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔

جانے والے؟

حرا اخلاق


قدرت کا یہی قانون ہے۔ جو آیا ہے اس ںے ایک دن جانا ہے۔ جانے والا اللہ کے ہاس گیا ہے نا؟ ہاں دکھ اس بات پر ہوتا ہے کہ اب وہ ہمارے درمیان نہیں۔ دکھ اپنی جگہ ہیں مگر ہم دکھوں کی وجہ سے خوشیاں بھی اداس کر دیتے ہیں۔ یہ ہم غلط کرتے ہیں۔ خوشیاں اداس کرنے کا مطلب پتہ کیا ہے؟ کہ ہم اللہ کی تقسیم پہ راضی نہیں۔ جب کبھی بہت زیادہ یاد آئے نا تو زیادہ سے زیادہ پڑھ کے بخش دیا کرو۔ ماضی میں رہنا کوئی اچھی بات نہیں ہے۔

 

اگر وہ ہوتے تو ایسا ہوتا ایسا نہ ہوتا۔ نہیں یار ایسا نہیں سوچنا۔ بس یہ سوچنا ہے کہ وہ موجیں کر رہے ہوں گے اس وقت اللہ پاک کے ساتھ۔ اور جتنی زیادہ ہو سکے نیکیاں کر کے ان کے لئے ایصال ثواب کرنا ہے۔ چپکے سے صدقہ کر دینا ہے۔ ہاں یار اسی طرح سکون آئے گا۔ اچھا بتاؤ انہیں اچھا لگے گا آپ کا یوں اداس ہونا؟ نہیں نا۔ تو خوش رہو نا۔ خوشیوں کو بھرپور جیو۔ ایک ہی تو زندگی ہے بس کچھ دن کی پھر ان کے پاس ہی چلے جانا ہے۔ تو جب تک اس دنیا میں ہو تب تک اس دنیا کے لوگوں کو سوچو ان کے ساتھ خوشیاں بانٹو۔ دکھ شئیر کرو۔ اللہ ہم سب کو شکر کرنے والا بنا دے کہ ہم اس کی تقسیم پہ راضی رہیں۔ آمین

1 comment: