Sab sy khobsurat Qurbani urdu lines written by Aniqa Malik

 سب سے پیاری قربانی

انیقہ ملک

 

زندگی میں ساتھ پرانا ہے ہمارا میرے دوست

ہر مشکل وقت میں دکھ میں دل کی کتاب بنے ہو تم میرے دوست 

جب تم آۓ تھے زندگی میں میری بہت ننھے اور  معصوم سے تھے تم میرے دوست

کبھی سوچا نہ تھا آۓ گا اک دن ایسا بھی جب بچھڑنا ہو گا تم سے میرے دوست   

وقت بچھڑنے کا ہے اب سفر تمہارا ختم ہونے کو ہے میرے دوست 

یہی تک کا تھا ساتھ ہمارا اب الوداع کرنا ہے تمہیں میرے دوست 

بس میں ہوتا تو ایک پل کو بھی نہ نظروں سے دور ہونے دوں تم کو میں اے دوست 

پر اللّه نے مانگی ہے سب سے پیاری اور قریب تر ہے جو جان کی ہماری

ایسی ہی پسند ہے اللّه کو قربانی میرے دوست 

ایک لمحہ تو نم آنکھوں سے ہزاروں پل ساتھ نبھاۓ تھے جو پل اے دوست 

کمزور کرنے لگے تھے پر اللّه کی جانب جب نظر دوڑائی اے دوست 

وقت قربانی اسماعیل کی جب یاد آیا اور کہی گئی ہو گی حضرت ابراھیم سے اے دوست  

جب رکھی گئی ہو گی گردن پر چھری حضرت اسماعیل کے اے دوست 

بنا گھبراۓ بنا سوال کئے تیار ہو گئے کرنے قربان اپنے لخت جگر کو اے دوست 

جب کہا ہو گا حضرت اسماعیل نے اپنے بابا سے باندھ لیں آنکھوں پر پٹی اور کر دیں مجھے قربان 

کیا ہی وہ وقت ہو گا کیا وہ منظر ہو گاجب پھیر کی چھری اور اسماعیل کی جگہ دنبہ دیکھا ہو گا اے دوست 

سوچ کیا ہی خوشی کا پل ہو گا کیا ہی وہ منظر ہو گا اے دوست  

جب گھبرائے نہیں حضرت ابراھیم ہمارے اپنے لخت جگر کی قربانی کرنے کیلئے اے دوست 

تو ہم کیوں گھبرائیں اللّه کی امانت قربان اسی کی راہ میں کرتے ہوئے اے دوست  

اس پل سے خوشی کا ٹھکانا نہ رہا میرا اے دوست 

جب چنا گیا تمہیں قربانی کیلئے میرے دوست

قربانی بھی اللّه کو سب سے زیادہ وہی پیاری ہے 

زندگی میں اور جو دل کے سب قریب ہماری ہے 

جا تجھے قربانی کیلئے چنا گیا ہے مبارک ہو تجھے تیری یہ قربانی 

کون ہیں ہم کیا ہیں ہم بس اتنا پتا ہے اللّه کو سب سے پیاری ہے قربانی

No comments