Urdu Poetry written by Poetess Swaira Arif Mughal
تمہیں تو آتا ہے زہر کرنا
مجھے بھی سکھانا یہ جال اپنا
کبھی گلہ ہو گر مشکلوں میں
وبال جاں ہوں مجھکو بحال کرنا
عزیز رکھنا تم دشمنوں کو
سجا کہ رکھنا یہ حال اپنا
قریب منزل ، دغا کر منظر
آنکھ اٹھانے کی ہرگز نا مجال کرنا
مجھے تو آتا ہے جبر کرنا
پھر تم نا ہونٹوں پر سوال کرنا
میرا تو گھیرا ہی بہت تنگ ہے
تم اپنا بخوبی خیال رکھنا
نگاہ کا منظر، ادا کی شوخی
دیکھو تم اپنا جینا یوں نا وبال کرنا
خزاں کے پتوں پر رحم کرنا
تحفوں میں میری اک گرم شال رکھنا
شاعرہ : سویرا عارف مغل
No comments