Kia kabhi dekha hai tum ny urdu poetry written by Memoona Malik


 کیا کبھی دیکھا ہے تم نے؟

زندگی سے ہارے ہوئے انسان کو

جو سب ہار کر بھی

بقا کی جنگ لڑ رہا ہو

جس کی سانسیں اکھڑ رہی ہوں

دل بند ہو رہا ہو

نسیں پھٹنے کو ہوں

اور اس کے باوجود

وہ خود کو زندہ رکھنے کی کوشش میں ہو

لیکن موت پھر بھی اسکو نہ چھوڑ رہی ہو

روح حلق میں اٹکی ہو

جان نکل رہی ہو

لیکن وہ پاگلوں کی طرح

خود کو بچانے کی کوشش میں ہو

کیا کبھی دیکھا ہے تم نے

اسقدر بے بس انسان کو ؟

کیا کبھی دیکھا ہے تم نے

ایسے مرتے ہوئے انسان کو؟

میمونہ ملک

No comments