Poetry written by Samreen Maskeen

 موچ

وہ ایک اچھی  لڑکی تھی

پھر کھایا حالات نے پلٹا

ہوگیا حادثہ اک اس کے ساتھ

عشق ہوگیا اسے بھی

پھر بدلا وقت نے اپنا دھارا

رہا اسکا عشق بھی ادھورا 

کیا ہوتا ہے یہ عشق محبت بھی

دھوکا اک وقتی

پھر ہوئ وہ خاموش 

کھاتی رہی اسے یہ خاموشی دیمک کی طرح

اک دن اچانک یوں ہوا

چبھنے لگی اسے یہ خاموشی 

بیٹھ گئی وہ صحن میں کھلے

خوب روئ،چلائی 

آنکھوں سے سیلاب رواں تھا

پوچھا جو کسی اپنے نے

ہوا ہے کیا آخر بتاؤ تو 

دھاڑیں مارے جاتی تھی

روتی چلاتی جاتی تھی

فقط اتنا کہا اسنے

میں اٹھ نہیں سکتی

میں چل نہیں سکتی

دیکھو زرا پیر کو میرے 

لگتا ہے مجھ کو ایسے

آگئی ہو موچ ہو جیسے

یوں وہ درد کو چھپا گئی اپنے

از قلم:ثمرین مسکین

No comments