Kash esa na hota urdu Column written by Hadia Khalil

 موضوع: (کاش ایسا نہ ھوتا)


ازقلم: ہادیہ خلیل

 کبھی دو روحوں کو چیختے سنا ہے ، ہے کبھی دو دلوں کو تڑپتے دیکھا ہے ، کبھی آنکھوں کی بے بسی کو پڑھا ہے ، نہیں نا !  پھر تم کیا جانو محبت کیا ہے ،  دو دلوں کے چاہنے کے باوجود نہ مل پانا محبت ہے .... ہمیشہ کے لئے کسی کی چاہ کرنا محبت ہے ، کسی کو خدا کی رضا کے لیے چھوڑ دینا محبت ہے ، اپنے ہی فیصلے خدا کے سپرد کر دینا محبت ہے اور یہ سوچ لینا کے فاصلے کے بعد بھی ہم ساتھ ہیں پھر یوں ہوتا ہے کبھی کبھی تقدیر ایسے بدلتی ہے کہ آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جاتی ہیں ، لب خاموش ہو جاتے ہیں ، ایک مکمل انسان ہمیشہ کے لئے ادھورا ہو جاتا ہے ۔  مرتا تو نہیں ہے ہاں مگر جذبات مر جاتے ہیں  اور احساس مر جاتا ہے ہے زندگی میں چین نہیں ملتا اور پھر ایک لفظ جو صبر ہے وہی ساتھ دیتا ہے ۔  جب بھی ذکر ہو گزرے وقت کا تو صبر۔۔ 


جب ماضی کی یاد ستائے تو صبر۔۔ 

پھر  ہم رفتہ رفتہ زندگی کو  سمجھنا شروع کر دیتے ہیں ہیں اور پھر جب  ھم خود کو تنها پاتے ھیں   تب یہ سوچ کر ھمیں تسلی ملتی ھے کہ اللّٰہ ہے نہ ، ہم سوچ لیتے ہیں زندگی سمجھوتے کا نام ہے ہے پھر ہم سوچتے ہیں کہ ایک آخری امید ہے نہ ! ہم کیوں مایوس ہوں ، ہمارے پاس تو اللہ ہے ، ہماری سننے والا ، ہمیں دلاسہ دینے والا ، ہمارا ساتھ دینے والا ، کچھ ٹھوکریں ہوتی ہی ایسی ہیں ایسی ہیں جو سیدھا  خدا کے در پہ لا کر کھڑا کر دیتی ہیں ، کچھ اللہ کے فیصلے ہماری امیدوں کو توڑ دیتے ہیں مگر وہ ہمارے لیے بہتر ہوتے ہیں ۔ 

 اور کبھی کبھی دل خاموش ہوجاتا ہے  ، دل کرتا ہے کسی ویران سی جگہ پہ بیٹھ جاؤں ،  جہاں میرے اور اللہ کے سوا کوئی نہ ہو اور پھر میں اپنے رب کو پوری داستان سناؤں اور سناتی ہی رہوں کیونکہ وہ سب کی سنتا ہے اور سنتا ہی رہتا ہے کبھی مایوس نہیں کرتا  ۔ وه ہمیشہ  سنتا ہے ۔ وہ کہتا ہے میرے بندے  مجھ سے مانگ ، مانگ مجھ سے ۔۔ میں عطا کروں ۔ پھر سوچتے ہیں خدا بہت بے پروا ہے ، جب دیتا ہے تو کسی چیز کی پرواہ نہیں کرتا ۔  دعاؤں سے تو تقدیریں بدلا کرتی ہیں ۔  اگر ایسا نہ ہوتا تو خدا کہتا کیوں کہ میرے بندے مجھ سے مانگ۔۔ میں عطا کروں ۔

 انسان ٹوٹ کے رہ جاتا ہے رشتوں کی ڈور میں  پھنس کر رہ جاتا ہے ، پھر کیا ملتا ہے کچھ بھی تو نہیں !!  ہاتھ خالی،  الجھے ہوئے رشتے ، نامکمل سا احساس ، اداس دن ، ناراض شامیں ، بس یہی بچتا ہے ہے ہماری زندگی میں ۔ نامکمل سے خواب ، بیتی ہوئی یادیں۔  پھر ہم اللہ کی طرف لوٹ آتے ہیں جس جس کی محبت کبھی نہ ختم ہونے والی  ہے ،  جو ہمیشہ برقرار رہنے والی ہے جس میں نہ جدائی کا خوف ہے نہ کھو جانے کا ڈر ۔ اللّٰہ کی طرف لوٹ آنا جب ٹوٹ جاؤ وہ تمہیں ہمیشہ کے لئے جوڑ دے گا ۔


*یہ نہیں کہا ضروری چاہیے*

*بس اتنا کہا تھا ضروری ہے وہ*

1 comment:

  1. Very nice amazing and you are right hamy sabar sy kam lena chahiye hum apni zindagi ko ALLAH k mutabiq guzary gy to phr wohi ho ga jo ALLAH chahye ga

    ReplyDelete