Urdu hamad written by Noor ul Saba
*میرے پیارے اللہ*
ازقلم، شاعرہ نور الصباحٹ
نڈو جام
**جان نہ پائی کبھی میں خود کو
جان چکا ہے فقط تو مجھہ کو
میرے سبھی دکھہ ہیں تیرے حوالے
کر چکی میں دنیا کے بہت ازالے
میں چاہتی ہوں تجھے تجھہ سے بھی زیادہ
کر قبول مجھے تو مجھہ سے بھی زیادہ
بے چین دل کو سکون نہیں ہے
مجھے سکون عطا کر میرے الہی
نہیں کوئی سہارا اک تیرے سوا میرا
تنہا ہوں تنہا ہوں اے میرے پیارے
جانتی ہوں کہ بہت گنھگار ہوں میں تیری
گناہوں میں ڈوبی ہوں اے میرے الہی
بخش دے مجھے میری خطاؤں سمیت
اور نواز دے اپنی خاص محبت سے مجھے
کر عطا کچھہ ایسا درد دل مجھہ کو اے میرے الہ
کہ جو مجھہ کو دیکھے ہوجائے تجھہ پہ فدا
میں مر مٹ جاوں تیرے نام پہ
اللہ جل جلالہ
کر عطا کچھہ ایسا مجھے اے میرے الہ
میری صبح ہو تیرے نام سے
میری شب بھی ہو تیری یاد میں
تیرے نام پہ میں ہوجاؤں فنا
تیری شان میں کروں دل فدا
ہو نگاہ کرم اے میرے الہی
اے میرے دل ربا
اے میرے ہم نوا
کر سکون عطا
کر سکون عطا
تیرے نام جیسا کوئی نام نہیں
ہاں تیری شان جیسی کوئی شان نہیں
اللہ جل جلالہ-***
No comments