Afsaana Hoor written by Hafsa Butt

 افسانہ  

    حور

از قلم حفصہ بٹ ، نارووال

کہیں دو بھائی رہتے تھے ۔ دونوں میں بہت پیار تھا مگر جانے کس کی نظر لگ گئ کہ دونوں میں ایک دن شدید لڑائی ہو گئ۔ دونوں نے فیصلہ کیا کہ وہ ایک ساتھ نہیں رہے گے۔ ان کی ایک سوتیلی  بہن  تھی ۔ جو اتنی خوبصورت اور معصوم  تھی کہ لوگ اسے جنت کی حور کہتے تھے ۔ حور  والدین کی ساری جائیداد کی اکلوتی ورث تھی ۔ جنت کی حور نے  دونوں بھائیوں میں سے کسی ایک کے ساتھ رہنے سے انکار کر دیا ۔ بڑے کو فکر لاحق ہو گئ کہ اگر  بہن چھوٹے کے ساتھ رہتی ہے تو وہ بڑے کو جائیداد میں سے حصہ نہیں دے گا  ۔ اور بڑے کے ساتھ رہتی ہے تو چھوٹا محرم ہو جائے گا ۔ اب اس بات پے دونوں میں دشمنی زور پکڑ گئ۔  حور نے تنہا رہنے کا فیصلہ کیا تو دونوں بھائیوں میں جنگ شروع ہو گئ ۔ اور پھر دونوں نے سازش کی کے بہن کی شادی نہیں ہونے دیں گے تا کہ کوئی اور جائیداد میں حصہ دار نہ بن جائے ۔ بس اس دن سے  بہن دو خود غرض بھائیوں کے ظلم کا شکار ہے ۔ اور ہر گزرتے لمحے میں سماج سے التجا کرتی ہے کہ مجھے بھی جینے کا حق دو ۔ میرا  بھی  آزادی کی کرنوں سے سامنا کروا دو ۔ صدیوں سے قید کے ظلم سہتے وہ روتی ہے ، چلاتی ہے مگر کوئی سننے والا نہیں ہے کوئی آواز اٹھانے والا نہیں ہے ۔ 

****************************


No comments