اولاد نعمت یا زحمت از قلم : انیقہ ملک
عنوان :اولاد نعمت یا زحمت
از قلم : انیقہ ملک
جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو والدین خوشی سے نہال ہو جاتے ہیں کہ انکا خیال رکھنے کیلئے اللّه پاک نے انکی گود میں فرشتہ ڈال دیا ہے اور پھر اپنی پوری زندگی اپنی اولاد کے نام کر دیتے ہیں اپنی خوشیاں اپنی صحت مار کر اور جب اسی والدین کو سہارے کی ضرورت ہوتی ہے تو وہی اولاد انکا سہارا بننے کی بجائے انکے سر سے چھت ہی چھین لیتے ہیں اور انکو در در کی ٹھوکریں کھانے پے مجبور کر دیتے ہیں
میری اولاد نہی ہے کیوں کہ میرے شوہر کو اولاد نہی چاہیے تھی اس لئے انہوں نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دے دی پر میں چپ چاپ سب سہتی رہی اولاد جیسی نعمت کے لئے ترستی رہی اور دعا کرتی رہی کے کاش میری بھی اولاد ہوتی اور میں اسکے لئے اپنا سب وار دیتی اپنا پیار محبت فکر سب اس پے لٹا دیتی کیوں کہ ماں بننے کا احساس اس دنیا میں سب سے خوبصورت ہے جو کہ ہر کسی کو نصیب نہی ہو پاتا
پر جب میں نے آج ایک بیٹے کو اپنی بیوہ ماں پے الزام تراشی کرتے دیکھا بنا کچھ سوچے سمجھے تو تب اللّه پاک کا شکر ادا کیا کہ اگر اولاد اتنی قربانیوں کے بعد بھی اپنی ماں کو نہی سمجھ سکتی اسکا احساس اسکا خیال نہی رکھ سکتی تو میں بے اولاد سہی ہوں کیوں اگر میری اولاد ہو بھی جاتی تو کیا پتا وہ اس جانور کی طرح ہو جاتی جو انسانوں کو کھلونا سمجھ کے پھینک دیتا ہے نہی چاہیے ایسی اولاد جو اس دنیا میں بھی ہماری نہی اور اس دنیا میں بھی نہی اولاد کو نعمت بنا دیا اللّه رب العزت نے پر آج کی بہت سی اولادیں اپنے والدین کے لئے نعمت نہی زحمت بن گئی ہے۔اپنی جنت اور اسکی چابی دونوں ہی اپنے ہاتھوں سے خود ہی کھو دیتے ہیں افسوس۔ کاش ہم اپنی جنت کو سنمبھال سکیں اور اسکی قدر کر سکیں
اللّه پاک ہم سب کو نیک اور صالح اولاد سے نوازیں جو رحمت ہوں نعمت ہوں پر زحمت نہی اللّه ہو آمین کثیرہ
ختم شد ۔
No comments