Kashmir hmara by Misbah Nisar
از قلم : مصباح نثار
نظم : کشمیر ہمارا
کیوں لکھ لکھ کے
گھیسا تے ہو قلم اپنے
اے شاعر جدیداں
کشمیر کوئی موضوع تو نہیں
آ ج منا رہے ہو تم
اک دن ہمارے نام سے
جبکہ اک پل بھی جینے کا
ہمارا تو نہی
تم یوں ہی باندھ کے
نکل آ ئے ہو سیاہ پٹیاں
یا پوچھنا چاہتے ہو
کہ زندگی میں اندھیرا تو نہیں
اپنے لیے تو بنا لیا
نیا گلستاں تم نے
اپنی آزادی کو بھی منا لیا
تہتر سال تم نے
خود تو ہر روز زندگی
کا جیتے ہو تم
جب بات آ ئے ہماری
، تو صبر کا گھونٹ کیوں
پی لیتے ہو تم
ہر سال مناتے ہو
دن اپنی آزادی کا
اور لگاتے ہو بڑے شوق سے
نعرہ بھی ہمارا
تمھاری ان کاروایوں
سے تو نہ مانے گا انڈیا
پھر کیسے کہو گے
کشمیر ہمارا
****************
Masha Allah
ReplyDelete~♥~