Pehli Mulaqat written by Hafiza Zunaira Surfaraz

 

پہلی ملاقات

محبت کا وہ ایک لمحہ 

جو تھا بس ایک ہی لمحہ 

بڑی چاہت سے 

بڑے ہی مان سے 

بڑے ناز و اندام سے

دیکھا تھا اُسے میں نے 


وہ  محبت اور پاکیزگی کے 

سرخ و سفید رنگوں میں 

کناری دار کالر سے ذرا اوپر 

نہایت خوشنما چہرہ 

محبت کی تمازت سے 

چمکتی خوبرو آنکھیں

کچھ کہنے کے لیے وا ہوتے 

پیارے مسکراتے لب 

حیا کی سرخی رخساروں پر 

ڈھڑکنوں کی دھمک سے 

لرزتا دل سینے میں 


زرا سی مسکراہٹ میں 

مرا دل کھو گیا اُس وقت 

مجھے کچھ ہو گیا اُس وقت


بِنا کسی تعلق کے 

میں نے جو کہا اُس سے 

چلو ہم ساتھ چلتے ہیں 

محبت کے حسیں لمحے 

 بہت یادگار بناتے ہیں

 

محبت کا وہی لمحہ 

جو تھا بس ایک ہی لمحہ 

تعلق بن گیا اُس سے 

تعلق بن گیا اُس سے


(حافظہ زنیرا سرفراز ، جھنگ)

No comments