NT Writers Family Poetry Collection

 
مصرع

کیا خوب محبت کرتے ہو ،نہ خود کو تلاش سکتے ہو 

این_ٹی رائٹرز فیملی کے رائٹرز کے اس مصرعے پر کی گئی شاعری کا مجموعہ 

👇👇👇

کیا خوب محبت کرتے ہو

 نا خود کو تلاش سکتے ہو

نہ خود کو میرا ہونے دیتے ہو

نہ اپنا مجھے تم بناتے ہو 

کیوں پل پل مجھے تڑپاتے ہو

تیری دید کو ترسیں اکھیاں میری

کیوں اک جھلک کو ترساتے ہو

تم جانتے ہو نہ مجھکو ساجن

کیوں مجھ سے دُور تم جاتے ہو

یہ کیسی محبت ہے مجھ سے

اک پل نہ دُوری سہتے ہو 

میری یادوں میں یوں کھو کر

 تم ہر شام کو دیپ جلاتے ہو

رات گئے تک تمہیں یاد کروں 

پھر خواب میں چلے آتے ہو

کیا خوب محبت کرتے ہو

نہ خود کو تلاش سکتے ہو


عاشی کھوکھر سیالکوٹ

*****************

  کیا خوب محبت کرتے ہو

 نا خود کو تلاش سکتے ہو

حوصلہ نہیں مجھ میں تم کو یہ بتا نے کا

جھیل جیسی "نیناں" میں مثل پیاس لگتے ہو

شاہدہ مقصود 

************************

کیا خوب محبت کرتے ہو، نا خود کو تلاش سکتے ہوکھبی ناراض ھوتے ھوتو  کبھی خود سے ناراض کرتے ھو ارے واہ کیا کمال کا ہنر رکھتے ھو 

 خود بھی جلتا ھو اور ھمیں بھی جلائے رکھتے ھو

 تم بھی اے جانِ جاناں، کیا کمال ذوق رکھتے ھو


 میمونا ہادیہ

**********************


کیا خوب  محبت کرتے ہو 

نہ خود کو تلاش سکتے ہو

کرے جو کوئی  محبت تجھے 

اس پر بھی سوال کرتے ہو 

اسے بھی خوار کرتے ہو 

نہ خود سے پیار کرتے ہو 

نہ کسی سے اظہار کرتے ہو 

کیسے گزرے گی یہ ہماری زندگی 

اے دوست 

کبھی خود سے ناراض رہتے ہو 

کبھی مجھ  سے ناراض رہتے ہو


آمنہ افضل 

**********************

کیا خوب محبت کرتے ہو، نا خود کو تلاش سکتے ہو

خود کی ذات میں مگن ہو تم ،نہ احساس کرتے ہو

مقصد حیات ہو تم' تم تعلق کی بات کرتے ہو 

بےمول کر کے مجھ کو تم بات تو شاندار کرتے ہو 

زرقون چیمہ

*********************


کیا خوب محبت کرتے ہو نا خود کو تلاش سکتے ہو 

جو کرتے ہیں ہم محبت اس پر بھی تم عتراز کرتے ہو 

کر لو محبت کی قدر آج ورنہ 

جو ہو گئے کل کسی کے 

کہتے پھرو گے لوٹ آؤ واپس 

مان لیا ہم نے تم خوب محبت کرتے ہو

 تم خوب محبت کرتے ہو

انیقہ ملک

*************

 کیا خوب محبت کرتے ہو 

نہ خود کو تلاش سکتے ہو 

نہ ہم کو اجازت دیتے ہو 

کہ تم کو تلاش کرلیں ہم  

تیری محبت کو پہچان لیں ہم  

پھر ہاتھ تمھارا تھام لیں ہم 

کیوں خود سے ہو انجان اتنے ؟

کیوں بے گانے تم بنتے ہو ؟ 

یہ کیسی محبت کرتے ہو؟ 

کیوں میری نھیں تم سنتے ہو ؟ 

کیا خوب محبت کرتے ہو 

نا خود کو تلاش سکتے ہو


sabi writes

******************

کیا خوب محبت کرتے ہو، نا خود کو تلاش سکتے ہو

کیا خوب محبت کرتے ہو ،نہ میرا درد جان سکتے ہو 

جو ہم تم پر لٹاتے ہیں خلوص اپنا 

کیا اسکا حساب کر سکتے ہو

محبت تو ہے مثل گوہر نایاب 

جو تمہیں ہم سونپ دیں 

کیا تم سنبھال سکتے ہو

عائشہ نور شاہ

*****************


No comments