آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے_ حامد رضا ، ریاض ، سعودی عرب
آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے
حامد رضا ، ریاض ، سعودی عرب
آج کی یاد ھمارے پیارے ہردلعزیز محترم جناب امان اللہ خان صاحب المعروف (سرور بھیا) کے نام جو آج سے ایک سال قبل ھم سب کو داغ مفارقت دے گئے جن کی محبت شفقت و پیار کو ھم کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے وہ اور ان کی یادیں ھمیشہ ھم سے وابستہ رھینگی
کون پوچھے گا حال اب میرا
ہوگا کس کو خیال اب میرا
درد کس کو بھلا سناؤں گا
زخم دل کا کسے دکھاؤں گا
جو بھی روٹھتا تھا تُو مناتا تھا
پیار کے گیت سب کوسناتا تھا
کس کو سرور بھیا کہوں گا میں
ساتھ کس کے چلا کروں گا میں
یاد تیری بہت ہی رلاتی ہے
رات بھر یہ مجھے جگاتی ہے
اتنی ہمت کہاں سے لاؤں میں
یاد دل سے تری بھلاؤں میں
بھول جانا تجھے نہیں بس میں
دل مرا مگر نہیں ہے بس میں
پیش ہیں پھول کچھ دعاؤں کے
دل سے اٹھتی ہوئی صداؤں کے
زندہ ہر اک ادا رہے تیری
لحد روشن سدا رہے تیری
آئیے ھم سب اللہ تبارک و تعالی کے حضور دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ محترم امان بھائی و محترم نظام بھیا اور خاندان کے تمام مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ان سب کی قبروں کو اپنے نور سے پرنور
Allah uncle ki magfirat kren. Ye teesra ramzan agaya unke bina. Allah mere dono mamuo ki magfirat kren. Ameen.
ReplyDelete