عورت کھلونا نہیں از قلم انیقہ ملک
عنوان: عورت کھلونا نہیں
از قلم : انیقہ ملک
آج کل عورتوں کو کھلونا سمجھ کر کھیلا جاتا ہے عورت کیا ہے اس کی اہمیت کیا ہے اسکے حقوق کیا ہیں اس کے جذبات اس کے احساسات کیا ہیں بنا سوچے سمجھے ہم بنا سچ جانے ہم عورت کو زنی قرار دے دیا جاتا ہے یا پھر بد چلن بد کردار جیسے گھٹیا الزامات عائد کر کے یا تو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں یا پھر انکو بھرے سماج میں اسکو مار مار کر جان سے مار دیا جاتا ہے اور کچھ لوگ تو عورت کو اپنی ہوس پوری کرنے کے لئے نکاح جیسا عظیم اور پاک رشتے تک کو استمعال کرتے ہیں اور جب ہوس پوری ہو جاتی ہے تو اسکو پلیت گھٹیا بد چلن جیسے الزام عائد کر کے اسکو غلط ادویات دے کر اسکو جان سے مارنے کی کوشش کرتے ہیں یا پھر اسکو بیچنے کی سازش کرتے ہیں اتنا ہی نہیں اولاد نہ ہو تو عورت کو الزام دیا جاتا ہے اور اگر ہو جائے تو بھی اسکو دھمکی دی جاتی ہے اس بچے کو ختم کرنے کی کہ اگر یہ ہو گیا تو دونوں کو مار دیا جائے گا کیوں کہ اسکی ہوس کی بھوک جو پوری نہیں ہوتی پر انسان بھول جاتا ہے کہ جس عورت کو کھلونا سمجھ کر کھیلا جاتا ہے اس کا سب سے بڑا محافظ اللّه رب العزت ہے جو ہر پل حفاظت کرنے والا ہے انسان بھول جاتا ہے کہ جس عورت کو وہ اپنی ہوس کا شکار بناتا ہے گالی گلوچ میں اور اپنے الفاظوں سے جس عورت کو وہ بھری سڑک پر بے لباس کرتا ہے یہ وہی عورت ہے جو ایک ساتھ کتنے بچوں کو پیدا کرنے کی طاقت رکھتی ہے اور وہی بچے بڑے ہو کر اسی عورت کو کھلونا بنا کر بیچنا شروع کر دیتے ہیں بھول جاتے ہیں کہ جنت بھی عورت کے قدموں میں ہے وہ عورت جو ایک ماں ہے ایک بہن ہے ایک بیٹی ہے ایک بیوی ہے اسی ایک عورت کے کتنے روپ ہیں جن کو روندا جاتا ہے پر پھر بھی عورت ہار نہیں مانتی ایک ماں ہو تو آخری سانس تک اپنے بچے کو دعا دیتی ہے ایک بہن ہے تو اپنے بھائی کی خوشی کے لئے کچھ بھی کر جاتی ہے بیٹی ہے تو والدین کے لئے مضبوط سہارا بن جاتی ہے بیٹی سے بیٹے کا سفر طے کر جاتی خود کو بھلا کر ایک بیوی تو اپنا تن من سب شوہر کو سونپ دیتی ہے بنا اپنی خواہشات کا گلہ دبا دیتی ہے اپنے شوہر کی خوشی کے لئے ہر رشتہ قربان کر دیتی ہے پھر بھی اس عورت کی قدر نہیں کیوں بھول جاتے ہیں عورت سے گھر بنتا ہے گھر سے عورت نہیں جس گھر میں عورت نہیں وہ محض کچا مکان ہے گھر نہیں عورت کے بنا کچھ نہیں عورت کو عزت دے کر دیکھو اپنا آپ قربان کر دے گی عورت کو سمجھو اسکی عزت کرو کیوں کہ عورت بنت حوا ہے کوئی کھلونا نہیں اللّه پاک بھی اسی گھر میں عورت عطاء کرتے ہیں جس سے وہ سب سے زیادہ خوش ہوتے ہیں پھر چاہے وہ کسی بھی روپ میں ہو اور کیوں بھول گئے کہ جس عورت کو اسکی عزت کو پامال کرتے بو اسکی عزت کے ساتھ اس کے جذبات کے ساتھ کھیلتے ہو اگر وہ ایک آہ دے دے تو تم جیسے مرد اور خواتین جو پیسے کے لئے عورت کو کھلونا بنا کر کھیلتے ہو اسکی ایک آہ تمہاری نسلیں برباد کر سکتی ہیں اور تم کچھ نہیں کر پاؤ گے۔
No comments