NT Writers Family Poetry Collection
عورت پر بھی پت جھڑ آئے
غم کی ماری سہتی جائے
آنکھ ہے نم پر ہنستی جائے
خود کو اپنےیوں بہلائے
روپ ہے تیرا ہر ایک نرالا
ثابت کرتی جان سے جائے
سینے پر دکھوں کے انبار لگائے
چپ کو سادھے بڑھتی جائے
خاموش لبوں پر سرخ ہے لالی
بانٹ کے خوشیاں تنہا رہ جائے
عورت پر بھی پت جھڑ آئے
غم کی ماری سہتی جائے
✍️نادیہ طاہر
******************
خیالوں سے اپنے الجھتی وہ اک لڑکی
دل میں طوفان لئے بیٹھی ہے وہ اک لڑکی
پانا تھا جسے دیکھے تھے جس کے خواب کئی
کھو دیا اسی کو ہی دیکھے تھے جس کے خواب کئی
تھا یقیں تھامے گا ہاتھ پورے ہوں گے ارمان سبھی
ٹوٹ گئے سب ارمان سنہرے خواب جس کے سبھی
توڑ دیا بھرم پیار کا عزت کا اس نے
تھاما تھا گواہ بنا کر رب کو جس نے
ٹوٹ گئی ارادوں کی مظبوط اک لڑکی
ٹوٹے خوابوں سے لڑتی جھگرٹی وہ اک لڑکی
انیقہ ملک ✍🏻✍🏻
********************
عورت کی قدر تم کیا جانو اے بشر
ہر روپ ہر رنگ میں ڈھلتی ہوئی عورت
کبھی حالات و خیالات سی لڑتی ہوئی عورت
کبھی قوس قزح کی طرع بکھرتی ہوئی عورت
اپنے سب خواب ٹوٹنے کے بعد بھی
خود کو سنبھالتی نظر آتی عورت
ارمانوں اپنی خواہشات کو رد ہوتے دیکھ کر بھی
رنگین رنگوں میں کھیلتی ہوئی عورت
معصوم سی نازک سی ناداں ہے یہ
کبھی محبت کے جرم میں روتی ہوئی عورت
اس کی عزت کرنا سیکھ اے اولاد آدم
خدا کی طرف سے بنائی گئی ہے پاکیزہ عورت
آمنہ افضل
******************
بہت خوش رہتی ہوں
اپنی ہی دنیا میں مست رہتی ہوں
نہ اس دنیا کی خبر
نہ اس بے حسی کی چاہت
میرا قلم میرا عکس
میرے جزبات میرے ترجمان
میرے الفاظ میرے ہمدرد
میری سوچ میری مسکراہٹ
میری کتاب میری اپنائیت
میرا وقت میرا منتظر
میرا خیال میرا ہمسفر
میرا خواب میرا انتخاب
بہت خوش رہتی ہوں
اپنی ہی دنیا میں مست رہتی ہوں
..... اقراء عنصر 🖋️
********************
No comments