Allah ka rang written by Shehrish Zafar
کتنا پیاراسجتا ہے نہ اللہ کا رنگ ۔مگر تب جب یہ رنگ اس کے بندوں کے دلوں پر چڑھ جاۓ ۔ہوگے ایسے بندے بھی جو اللہ کے رنگ میں رنگے ہوگے سوچیں ایک پل کے لیے ان خوش نصیب لوگوں کے بارے میں تو سہی کتنا رشک آۓ گا ایسے لوگوں پر۔انہیں اللہ والے کہہ کر پکارا جاتا ہے ۔ان کو اللہ کا دوست مانا جاتا ہے ۔
ہے میری بھی بس یہی ایک خواہش زمانے سے کٹ کر اللہ کے رنگ میں رنگ جاٶں جسے اللہ کا رنگ مل جاۓ نہ پھر اسے کسی چیز کی فکر کی ضرورت ہی نہیں بس پھر آپ ہوگے اور آپکے پیارے اللہ جی ہوگے سوچوں تو یہ محسوس ہوتا ہے کہ اللہ نام ہی اتنا پیارہ ہے تو دل کو ایک ایسا سکون مل جاتا ہے جیسے ساری خواہشیں پل بھر میں جھولی میں سما گٸی ہو کتنا سکون دہ لمحہ ہوتا ہے یہ جس میں ایک آپ اور آپکے پیارے اللہ جی کے درمیان بات ہورہی ہوتی ہے جس لمحے میں آپ یہ جانتے ہوۓ بھی کہ اللہ سب کچھ جانتا ہے پھر بھی آپ اسے اپنا دکھ بتارہے ہوتے ہیں ۔ اور سب سے الگ ہوکر بس اللہ سے اس کی محبت کا رنگ مانگ رہے ہوتے ہیں کہ اے اللہ بس مجےھے اپنے رنگ میں رنگ دے مجھ پر بس اپنی محبت کا رنگ چڑھادے اور کچھ نہیں بس جس لمحے آپ نے یہ دعا مانگی سمجھے آپ اللہ کے چنے ہوۓ بندوں میں شامل کر لیۓ گۓ ہیں بس پھر آپ ساری پریشانیوں سے بے غم ہوجاۓ کیونکہ وہ آپکا بھروسہ نہیں ٹوٹنے دے گا بس ایک بار اس پر یقین کرلے پھر وہ آپکو کبھی مایوس نہیں کرے گا آپ پر اپنی محبت کا ایسا رنگ چڑھا دے گا کہ آپکو دنیا کی محبتیں پیکی نظر آۓ گی آپ اس فانی محبتوں سے نکل کر بس اپنے اللہ کے ہوکر رہ جاۓ گے میں تو کہتی ہوں چھوڑ دے ان فانی محبتوں کے پیچھے بھاگنا بس خود کو اللہ کے رنگ میں رنگ دے پھر دیکھنا کیسے سکون ملتا ہے تجھے بس ایک بار اپنے رب کے آگے رو کر اس سے اسکی محبت کا رنگ مانگ لے پھر دیکھتے رہ جاۓ گے آپ اللہ کی محبت کے رنگوں کو ۔بس پھر کیا سوچنا مانگ لو اللہ سے اس کی محبت کا رنگ جو دنیا کے سارے رنگوں سے بہترین رنگ ہے اس رنگ میں ایک بار خود کو رنگ کے دیکھ لو مزہ نہ آۓ تو کہنا کبھی اس رنگ سے دوسرے رنگ میں رنگنے کا دل نہیں کرے گا رو کر اس رنگ کو کبھی خود سے الگ نہیں ہونے دوگے بس ایک بار مانگ کے دیکھ لو اللہ سے اس کا یہ پیارہ رنگ جسے مل جاۓ بس پھر اسے اور کیا چاہیۓ اللہ سے اس خواہش سے بہترین خواہش تو کوٸی ہو ہی نہیں سکتی کسی کی۔ ایک بات بتاٶں ہوتے ہیں نہ رنگ دنیا کے اور ہمیں ان رنگوں میں سے ایک رنگ پسند ہوتا ہے اور پھر ہم کہی بھی جاۓ تو اپنے لیے وہی رنگ میں رنگی چیز ڈھونڈ کے لاتے ہے اور پھر اس رنگ کو خود پر چڑھا لیتے ہیں لیکن سچ بتاٶں تو مجھے اس دنیا کے رنگوں میں خود پر کوٸی رنگ چڑھانے کی خواہش نہیں مجھے تو بس خود پر اللہ کی محبت کا رنگ چڑھانا ہے مجھے تو اللہ کے رنگ میں رنگنا
"ہـــر منظــرِ ہستــی میــں ســب ہــی رنــگ ہیــں اُس کــے
"ہـــر عالـــم فانـــی میـــں _____ وہـــی ذات ہـــے باقــــی
مجھے وہی اللہ کی محبت کا رنگ چاہیۓ اللہ جی سے کہوں گی بس مجھے اپنی محبت کے رنگ میں رنگ دے اور آپ سب بھی اللہ سے اسکی محبت کا رنگ مانگنے لگ جاۓ
از قلم سحرش ظفر [اسلام آباد]
No comments