Mother's day special Poetry written by Kashma Seel Ghazal



 "ماں " 

ازقلم ڈاکٹر کشما صیل غزل


میری ماں صدا سلامت رہو

گھر کا آنگن ہمیشہ آباد رکھو

ماں تھجی سے یہ زندگانی ہے

ورنہ تیرے بغیر سب ویران ہے

میری ماں ہر موقع پر میری ڈھال ہے

میری ماں کی دعائیں میری خوشیوں کی ضامن ہیں

ماں تو ہر دکھ، درد سہہ کر حیران کر دیتی ہے

ماں تجھ سا مخلص کوئی نہیں

ماں تیرے ہوتے ہوئے میری راہیں ہموار ہیں

تیری دعائیں میری ہر مشکل آسان کر دیتی ہیں

ماں ہر مشکل برداشت کرکے اولاد کو سکھ دیتی ہے

کیسی پیاری شہہ ہے ماں

اس لیے ماں کے قدموں تلے جنت رکھ دی گئی ہے

ماں کا پیار بے مول

ماں کا رشتہ انمول

ماں میں تیرے بغیر کچھ بھی نہیں

اللہ کے بعد میری ماں میرا واحد سہارا

اللہ پاک سے بس یہی التجا کروں

یا اللہ! سب کی ماؤں کو لازوال رکھنا

سب کی ماؤں کا سایہ شفقت سروں پہ سلامت رکھنا

یا رب سب کی ماؤں کو حیات رکھنا

کیوں کہ ماؤں سے ہی زندگی کی رونقیں ہیں

اور جن کی مائیں ہو چکی رخصت اس دنیا فانی سے

ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمانا... آمین ثم آمین  

یا اللہ جن کی مائیں حیات ہیں

ان کو اپنے خفظ و آمان میں رکھنا

یا اللہ پاک ہم سب کی ماؤں کو حیات رکھنا

ان کا  شفقت بھرا ہاتھ ہمارے سروں پہ سلامت رکھنا. آمین ثم آمین 🥀


HAPPY #MONTHERS DAY TO ALL💖❣️💛

No comments