Bachun ki Eid|Urdu Poetry written by Dr Nayab Hashmi
بچوں کی عید
ڈاکٹر نایاب ہاشمی
عیدالفطر کا دن اب آیا ہے
خوشیوں کی سوغات لایا ہے
سویاں پلیٹ میں سجا کر
امی نے شیر خورمہ بنایا ہے
سب کو نئے کپڑے پہنا کر
اپنے گھر کو بھی جگمگایا ہے
صبح سویرے تیار کرا کر
کھجور سے منہ میٹھا کرایا ہے
جاتے ہوئے عیدگاہ تکبیریں پڑھیںں
نماز کے بعد گلے سب کو لگایا ہے
صدقہ دے کر غریبوں کو
اپنی خوشیوں سے ملایا ہے
کھانا دے کر یتیموں کر
سکون دل کو اپنا بڑھایا ہے
پیام رمضان پر عمل کرکے
اللہ کی رضا کو بڑھایا ہے
بڑوں سے مل کر عیدی جمع کی
پھر عیدی کو امی سے چھپایا ہے
سدا یاد رہیں گے یہ دن نایاب
جو ہم نے بچپن میں گزارا ہے
Eid mubarak.
ReplyDelete