Urdu poetry|Izzat yun nhi milti written by Dr Nayab Hashmi

 عزت یوں نہیں ملتی  

ڈاکٹر نایاب ہاشمی 


عزت یوں نہیں ملتی 

یہ مانگے سے نہیں ملتی 

یہ موتی بڑے انمول موتی ہیں

محبت خلوص کی آبیاری سے 

انہیں اگایا جاتا ہے 

انہیں کمایا جاتا ہے 

عزت یوں نہیں ملتی 

ان انمول ہیروں کو 

تلاش  کر نہ راہوں میں 

یہ سجتے ہمارے دلوں میں ہیں

بستے ہمارے دلوں میں ہیں

جو تم ان موتیوں کو بانٹوگے

لوٹ کر تم تک آئیں گے 

دلوں کو یہ سجائیں گے 

حسیں نغمے بھی گائیں گے 

دلوں کو شاد کریں گے یہ

خوشی کی آس بنیں گے یہ 

 دلوں کو قریب لائیں گے 

زندگی نایاؔب بنائیں گے

2 comments: