Best urdu funny Column by Hafsa Butt
عنوان
ساڈا کتا ،کتا تاڈا کتا ٹومی
حفصہ بٹ
ضلع نارووال
سدرہ کالج سے آنے کے بعد نماز ادا کر کے سونے ہی لگی تھی کہ فون پر رِنگ ہونے لگی ۔ نمبر سیو نہیں تھا۔ اسے لگا کوئی اسٹوڈنٹ ہو گی / گا ۔
اسلام علیکم ! ہیلو ؟ دوسری طرف خاموشی تھی ۔ شاید کوئی یہ کنفرم کر رہا تھا کہ کال ریسیو کرنے والی صنف نازک ہی ہے یا مرد ۔ خیر جب کوئی نہ بولا تو سدرہ نے کال بند کر دی ۔
فون رکھ کر سونے لگی تھی کہ فون کی سکرین ایک انجان نمبر سے پیغام کے ساتھ چمک اٹھی ۔
واٹس ایپ پر میسج تھا میں حفیظ ہوں ۔ میں آپ کو جانتا ہوں آپ مجھے نہیں جانتی ۔ مجھے ابھی تک یہی لگ تھا کوئی اسٹوڈنٹ ہے ۔ تو پوچھ لیا بیٹا کون حفیظ ؟
ایک عجیب ایموجی کے ساتھ بیٹا ؟ پوچھا گیا تھا ۔ آپ سدرہ مبین ہیں فلاں کالج نمیں پڑھاتی ہیں ۔ میرے پاس آپکا نمبر کافی دیر سے ہے ۔ مگر میسج نہیں کر سکا ۔ میں آپکا اسٹوڈنٹ نہیں ہوں ۔ آپ اچھی لڑکی ہیں ۔ وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔۔۔
ساری بات خاموشی سے بغیر جواب دیے سننے کے بعد سدرہ نے پوچھا ، جناب ہو گیا آپکا ؟
بہت اعتماد کے ساتھ جواب آیا" نہیں" میں آپ سے دوستی کرنا چاہتا ہوں " ۔ سدرہ تھوڑی اخلاقیات سیکھانا چاہتی تھی ۔ پوچھنے لگی کتنے بہن بھائی ہیں آپ کے ؟حواب آیا ۔۔ چھ ،،، پھر سوال کیا گیا ۔۔۔ بہنیں ؟ تین
سدرہ نے اپنی بھائی کا نمبر لکھا اور ساتھ مشورہ دیا کہ اپنی تینوں بہنوں کو یہ نمبر دو اور کہنا ہاشم تم سے دوستی کرنا چاہتا ہے ۔
بکواس بند کرو ،،، لال ایموجی کے ساتھ آیا ہی تھا کہ سدرہ کی ہنسی چھوٹ گئی۔ کہنے لگا میں تمہاری بہت عزت کرتا ہوں ۔ مجھے نہیں پتہ تھا خوبصورت چہرے والی کا اندر ایسا ہے ۔۔۔
میری بہنوں کے بارے میں کیوں بولا ؟ میں نے آپکو دوستی کے لیے کہہ دیا تو کیا میں غلط انسان ہو گیا ہوں ؟
سدرہ ریپلائے نہیں کرنا چاہتی تھی ۔ وہ ہنس ہنس کر پاگل ہونے والی تھی کہ باجی آ گئی اور ہنسنے کی وجہ پوچھے بغیر نہ رہ سکی ۔ سدرہ مسکراہٹ کو دباتے ہوئے بس اتنا کہہ پائی تھی ۔ ساڈا کتا ،کتا ، تے تاڈا کتا ٹومی ۔
No comments