Bhroosa Urdu column written by Bint e Nawaz
کالم:_ بھروسہ
از قلم:_ بنتِ نواز
کیا ہوا؟
کیا ہوا کیوں پریشان ہو؟
اس رب کے ہوتے ہوئے کیوں پریشان ہو تم؟
تمہیں پتا ہے ؟
تمہیں پتا ہے کہ
کہ تمہارا رب تم سے کیا کہتا ہے؟
کہ اے میرے بندے تم کیوں پریشان ہو؟
کیا تمہیں اپنے رب پر یقین نہیں ہے؟
تم اپنے رب کے ہوتے ہوئے جو ہر چیز پر قادر ہے پریشان بیٹھے ہو! کیوں؟ کیوں پریشان بیٹھے ہو؟
ایک دفعہ میرے اوپر یقین کر کے تو دیکھو
بس ایک دفعہ مجھے اپنا رب مان کر تو دیکھو!
یعنی سارے معاملات بس ایک بار مجھ پر چھوڑ کر تو دیکھو
میں تمہارے لئے کافی ہو جاؤں گا! تم پریشان جس بات پر ہو اسی بات کو تمہارے لیے تمہاری خوشی کی وجہ بنا دوں گا
تمہیں کیا لگتا ہے کہ میں واقف نہیں ہوں تمہاری مشکلوں سے؟
میں جانتا ہو
ہاں! میں جانتا ہوں کہ میرا بندہ پریشان حال بیٹھا ہے تو ایک بار مجھے پکار کے تو دیکھو! یقین جانو
جو چیز تمہارے راستے میں رکاوٹ ہے نا، جو چیز تمہیں پریشان کر رہی ہے نا، اسی چیز کو تمہاری منزل تک پہنچنے کے لئے۔۔ مددگار بنا دوں گا
وہ جو رکاوٹ ہے نہ تمہارے راستے میں۔۔۔
اسی رکاوٹ کو تمہاری منزل کے لیے وسیلہ بنا دوں گا
کیا تمہیں میری طاقت پر شک ہے؟
میرے بندے بس ایک بار بس! ہاں بس ایک بار! میرے اوپر اپنی پریشانیوں کی ڈوری چھوڑ کر تو دیکھ
میں تیرے لئے کافی ہو جاؤں گا
سارے دکھ درد سمیٹ لوں گا
اور ہاں خوشیوں سے نواز دوں گا
مگر! پہلے مجھ پر اعتماد کر تو سہی
**************
No comments