Mother's day poetry written by Tayyaba Shah


 ماں 

خود کو توڑ کر تم کو بناتی ہے 

اپنا دکھ چھپا کر تم کو ہنساتی ہے


دل کو بھرکر تکلیفوں کے بوجھ سے 

وہ تم کو مسکرا کر جینا سکھاتی ہے


ماں کی محبت کئ محبتوں سے زیادہ ہے

وہ تمہاری ہنسی سے تمہارے غم کو پہچانتی ہے


ہڈیوں کو توڑ کر اپنی وہ 

تمہاری سکھ بناتی ہے


ماں محبت ہے سکوں ہے زندگی ہے 

اپنے ساتھ کئ دھڑکنوں کو لے کے چلتی ہے


ماں محبت ، امن اور نعمت ہے ہماری 

وہ اپنی محبت سے ہمیں شفقت سکھاتی ہیں


زندگی کا واحد قرینہ ہے ماں میری 

جو مجھے محبت کرنا سکھاتی ہے 


طیبہ شاہ

1 comment: