Covid ki tabahkariyan written by Dr Nayab Hashmi

 عنوان - کووڈ کی تباہ کاریاں 

ڈاکٹر نایاب ھاشمی 


اس نے اس درجہ اذیت سے پکارا تھا 

کوئی ہوتا تو دل اس کا پھٹ گیا ہوتا 


لیکن یہاں موت کا تماشہ ہے رات دن 

شاید ملتا آکسیجن تو وہ بچ گیا ہوتا 


کووڈ کی تباہ کاریاں دیکھ رہے ہیں ہم 

حفاظتی اقدامات لیتے تو یہ تھم گیا ہوتا 


نشانہ سادھ لینا آسان ہے بہت اوروں پر 

گریبان اپنا دیکھ لیتے تو یہ سل گیا ہوتا 


موت کا یہ رقص کب تک چلے گا نایاؔب 

رب کو اپنے منا لیتے تو یہ رُک گیا ہوتا

2 comments: