Eid special urdu poetry written by Ashi Khokhar sialkot

 عید سپیشل 

بقلم۔ عاشی کھوکھر سیالکوٹ 


تم سے بچھڑے مجھے یہ دوسرا سال ہے

سکون غارت اپنا عجیب حال ہے

تیری چُوڑیاں مہندی گجرے تیرے جُھمکے

یہ سب مل کر کرتے میرا جینا محال ہے

سانسوں میں رچی بسی تیری مہندی کی خوشبو

اس خوشبو میں شب و روز گزارنا کما ل ہے

تیری چُوڑیوں کی کھنک مجھے بے قرار کرتی ہے

سادگی میں بھی وللہ کیا حُسن و جمال ہے

گذرشہ برس بھی عید تنہا گزری میری

سُنو ہم نشین یہ چلتی سانس کرتی بے حال ہے

تیرے لیے مہندی گجرے چُوڑیاں جُھمکے سب لے لیے

اس بار عید پہ آجاؤ پیاسی نظروں کا سوال ہے

وہ تیرا حق سے مجھ سے عیدی مانگنا 

 تیری یاد  سے افسردہ میرے ماہ و سال ہے

دیکھو تمہاری دید کے بنا میری عید کیسی

میری لا حاصل حسرتیں مجھ پہ کرتی ملال ہے

لوٹ آؤ ناں اس بار عید پہ یہ دل کہہ رہا ہے 

تیاری کر لو آنے کی کچھ دن دُور یکم شوال ہے

No comments