Urdu column written by Misbah Aziz
اور پھر کچھ لوگوں کا آپ کی زندگی میں ہونا ہی کافی ہوتا ہے جو آپ کو یہ احساس دلاتے ہیں کہ آپ ان کے لیئےخاص بہت خاص ہیں ۔جن کی دعاؤں کے زیر اثر ہم بکھرے ہوئے نکھرنے لگتے ہیں وہ جب بولتے ہیں تو ان کے لہجوں سے آپ کے لیئے نکلے ہوئے لفظ رقص کرنے لگتے ہیں جن کو کہنے کی ضروت نہیں ہوتی جن لوگوں کا مقصد آپ کو صرف اور صرف خوشیاں دینا ہوتا ہے جن کی دعائیں اور خوشیاں آپ کی خوشیاں پر آ کر خوبصورت ہو جاتیں ہیں جن کے دل کی دیواریں اتنی نرم ہوتی ہیں کہ جسے دیکھ کر آپ کی زندگی کی دیواروں پر خوبصورت پھول کھلنے لگتے ہیں اور یہ سب آپ کی کسی ایسے وقت میں کی گئی دعاؤں کا نتیجہ ہوتا ہے جب آپ کی زندگی کسی اندھیری رات کی طرح تاریک ہو چکی ہوتی ہے۔پھر اچانک آپ کی دعائیں رنگ لاتیں ہیں اور اللہ پاک آپ کی زندگی ایسے ہیرے سے بھرتا ہے جس کی چمک آپ کو کبھی مانند نہیں پڑتے دیتی ۔۔۔ اور پھر آپ کی زندگی ایک روشن ستارے کی طرح روشن ہوتی جاتی ہے۔۔
ازقلم۔۔۔
مصباح عزیز
No comments