Khuda khair kry|Urdu Poetry written by Dr Nayab Hashmi

 عنوان - خدا خیر کرے 

ڈاکٹر نایاب ہاشمی 


سنا ہے یاد میں میری ، رات اسے نیند نہیں آتی 

دن میں کار ڈرائیو کرتا ہے خدا خیر کرے 


سنا ہے وہ بہت پیار سے رکھتا ہے تحفوں کو 

لڑکیاں میسجز کرتی ہیں اسے خدا خیر کرے 


سنا ہے وہ رکھتا ہے اپنا مزاج بہت شائستہ

گھر وہ میرے آنے والا ہے خدا خیر کرے 


سنا ہے وہ کھانے کا رکھتا ہے بڑا ذوق و شوق 

کچن سے میری جان جاتی ہے خدا خیر کرے  


سنا ہے غصے میں وہ ہر چیز توڑ دیتا ہے 

میرا تو دل ہے اس کے پاس خدا خیر کرے


سنا ہےوہ مجھے دل و جان سے چاہتا ہے نایاب 

لیکن انا پرست ہے بلا کا خدا خیر کرے

2 comments: