Kun faya kun afsaancha written by Kashma Seel Ghazal
ازقلم: کشما صیل غزل
نازی ہانی سے مخاطب تھی.. کیا تمھیں دعا پر اتنا یقین ہے. جی مجھے دعا پر بہہہہت یقین ہے. دعا کی وجہ سے ہی تو میری عزت ہے. میرا اللہ پاک مجھے کبھی گرنے نہیں دیتا. کبھی ایسا نہیں ہوا کہ میں نے دعا کی ہو اور نا امیدی کے بادل چھائے ہوں. اسی امید کے ساتھ اللہ پاک سے دعا کرتی ہوں کہ قبول ہو گی اور وہ قبول ہو کر رہتی ہے. میں اللہ پاک کے سائے میں چلنے کی عادی ہوں. اللہ پاک کے بغیر میں کچھ بھی نہیں. اللہ پاک پر کامل یقین رکھو پھر کن فیکون کے معجزے دیکھو. "کُن" یعنی *ہو جا* اور "فیکُون" یعنی ہو گیا... دعا کا تسلسل جاری رکھو پھر دیکھو کیسے وسیلے خودبخود بنتے چلے جائیں گے. میرا اللہ پاک کے سہارے کے بغیر ایک قدم بھی چلنا محال ہے. میرا اللہ پاک مجھے کبھی گِرنے نہیں دیتا نہ کسی کی نظروں میں اور نہ کسی کے قدموں میں. میں دعا کرتی ہوں اللہ پاک سے بچوں کی طرح مانگتی ہوں تو وہ میری ہر پکار پر کن کہہ دیتا ہے. میرا رب بڑا رحیم. ہے. نازی حیران تھی کہ اس کی زبان اللہ پاک کی بڑائی بیان کرتے تھکتی نہیں ہے. یہی وجہ تھی کہ اللہ پاک نے اسے عزت بخشی تھی. نازی تم بھی اللہ پاک پر کامل یقین رکھ کر مانگا کرو. وہ تمھیں کبھی مایوس نہیں کرے گا. دیکھنا ذریعے اور وسیلے خود بخود بنتے چلے جائیں گے
No comments