Mahey Sayam Written by Dr. Nayab Hashmi



 ماہِ صیام  

ڈاکٹر نایاب ہاشمی 

دور اب رحمت و مغفرت کا آیا ہے

اے مومنو دیکھو ماہ صیام آیا ہے

برکتیں سحری و افطار کی ہر سو 

نئے نئے پکوان سے دستر سجایا ہے

سرکش شیاطین کو کیا پابند سلاسل 

 اعمالِ صالح  سے جنت آراستہ کرایا ہے 

ہم گناہ گاروں کو سجدے میں گرا کر 

مغفرت کے کلمات ہم سے ادا کرایا ہے 

بے نمازیوں کو بھی نمازی بنا کر 

 گریہ و زاری کرنا اس نے سکھایا ہے

 طاق میں قرآن سجانے والوں کو بھی

ہاتھوں میں سب کے قرآن تھمایا ہے

نازل ہوا ہے قرآن اس مہینے میں 

شب قدر میں رب نے اسے بتلایا ہے

اجر نیکی کا سات سو گنا بڑھا کر

  اپنی رحمتوں کا احساس دلایا ہے

نایاب مانگ لو گناہوں سے مغفرت 

جوش ، رحمت خداوندی کو آیا ہے

1 comment: