Roza or Sehat written by Dr. Nayab Hashmi


 روزہ اور صحت 

ڈاکٹر نایاب ہاشمی 


روزہ اسلام کا اہم رکن ہے ۔ روزہ عبادت کے ساتھ ساتھ صحت انسانی کے لیے مفید چیز ہے ۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ روزے سے جسم میں کوئی نقص یا کمزوری واقع نہیں ہوتی ۔ بلکہ روزے سے جسم کی کئی بیماریاں دور ہوتی ہے اور روزہ کئی بیماریوں سے حفاظت کا ذریعہ بنتا ہے ۔


1) رمضان میں ایک ماہ تک سارے نظام ہضم کو آرام ملتا ہے ۔ خاص طور پر اس کا اثر جگر ( Liver ) پر ہوتا ہے ۔ بے حد معمولی خوراک یہاں تک کہ ایک گرام کے دسویں حصے کے برابر بھی اگر معدے میں داخل ہو جائے تو پورا نظام انہضام اپنا کام شروع کر دیتا ہے اور جگر فورا مصروف ہو جاتا ہے ۔ روزے کے ذریعے جگر کو چار سے چھ گھنٹوں تک آرام مل جاتا ہے ۔ ماہرین طب کہتے ہیں کہ اس آرام کا وقت ایک سال میں ایک ماہ  ضرور ہونا چاہیے ۔


2) روزے کے دوران خون کی مقدار میں کمی واقع ہو جاتی ہے یہ اثر دل کو نہایت آرام پہنچاتا ہے ۔ B.P ,  کولیسٹرول ، شوگر کنٹرول میں رہتا ہے ۔


3) پھیپھڑوں میں خون منجمد ہو جائے تو روزے کی وجہ سے بہت جلد یہ شکایت دور ہو جاتی ہے ۔ پھیپھڑوں کی نالیاں صاف ہو جاتی ہے ۔ خون اچھی طرح صاف ہونے لگتا ہے اور خون کی صفائی سے تمام جسم میں صحت کی لہر دوڑ جاتی ہے ۔ 


4) روزہ رکھنے کے بعد خون کی صفائی کا عمل جاری ہو جاتا ہے ۔  سرخ خلیات کی تعداد بڑھنے لگتی ہے اس سے انیمیا کے مرض سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے ۔ 


5)  روزے میں گردے کو آرام ملتا ہے ۔ اس سے جڑی کئی بیماریاں دور ہوتی ہے ۔ 


6) بلڈ سرکولیشن بڑھتا ہے اور ہمارے خون میں موجود زہریلے مادے نکال دیئے جاتے ہیں جس سے skin کلیئر ہو جاتی ہے ۔ کبھی عید کے دن چہرے ہشاش بشاش ، پر رونق نظر آتے ہیں۔ 


7) روزے میں کھانے کے ساتھ ساتھ پانی نہ پینا بھی اللہ کی حکمت ہے ۔ سائنسدان کہتے ہیں کہ اگر ہم دن بھر بھوکے رہیں اور صرف پانی پیے تو اور زیادہ بھوک لگتی ہے ۔ جس سے معدے میں سٹرک ایسڈ کا سکریشن بڑھ جاتا ہے جو صحت کے لیے نقصان دہ ہے ۔


8) روزے میں وزن کم ہوتا ہے اور یہ ڈائٹنگ کا بہترین طریقہ ہے بشرطیکہ سحری اور افطار میں لمٹ میں کھایا جائے ۔ یہ نہ ہو کہ دن بھر بھوکے رہنے کی کسر افطار اور کھانے میں نکال دی جائے ۔ پھر وزن کم نہیں ہوگا بلکہ اور بڑھ جائے گا ۔


9) رمضان میں روزے کے ساتھ ساتھ نمازیں پڑھنا بہترین عبادت اور ورزش ہے ۔ 


10) روزے میں یاداشت بڑھ جاتی ہے ۔ اسی لئے حفظ کرنے کا بہترین موقع ہے ۔ روزے میں جب ہم بھوکے  رہتے ہیں اور دماغی کام کرتے ہیں تو معدے کے طرف جانے والا آکسیجن دماغ کی طرف بہتا ہے ۔ آکسیجن کی بھرپور مقدار دماغ کو مہیا ہوتی ہے جس سے اس کے خلیات بہترین طریقے سے کارکردگی انجام دیتے ہیں۔ ہماری یاداشت میں اضافے کا سبب بنتے ہیں ۔


غرض یہ کہ روزہ رکھنے سے ہمارے تمام جسم کو آرام ملتا ہے بیماریاں دور ہوتی ہے اور بیماریوں سے بچاؤ کا سبب بھی ہوتا ہے۔ اللہ تعالی ہمیں صحیح طریقے سے روزے رکھنے نماز پڑھنے قرآن کی تلاوت کرنے اور اس مہینے کے فوائد حاصل کرنے کی توفیق عطا فرما ۔ آمین یا رب العالمین ۔

1 comment: